پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنر بھارت کے ایک گھر میں جھاڑو کیوں لگارہے تھے؟ ایسی حقیقت کہ پڑھ کر آپ بھی جذبات پر قابو نہ پاسکیں گے

پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنر بھارت کے ایک گھر میں جھاڑو کیوں لگارہے تھے؟ ...
پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنر بھارت کے ایک گھر میں جھاڑو کیوں لگارہے تھے؟ ایسی حقیقت کہ پڑھ کر آپ بھی جذبات پر قابو نہ پاسکیں گے

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر یوسف بشیر قریشی بھارت جاکر ایک پرانے گھر میں جھاڑو لگاتے ہوئے کیوں پائے گئے، اس دلچسپ سوال کا جذباتی کردینے والا جواب سامنے آگیا ہے۔

جریدے ’ہفنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق یوسف بشیر قریشی نے اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو بتایا ہے کہ ان کی والدہ نے ان سے وعدہ لیا تھا کہ وہ بھارت جاکر ان کے آبائی گھر کو ڈھونڈیں گے اور اس میں جھاڑو لگانے کا ان کا خواب پورا کریں گے۔ ان کی والدہ بھارتی شہر اجمیر میں پیدا ہوئی تھیں اور 1947ء میں اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کرکے پاکستان آگئی تھیں۔

یوسف بشیر نے ماں سے کیا ہوا وعدہ پوراکرنے کے لئے بھارت کا سفر کیا اور اجمیر میں ان کا آبائی گھر بھی تلاش کرلیا۔ وہ کہتے ہیں کہ جب وہ اس گھر کے دروازے پر پہنچے تو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، کچھ دیر خاموش کھڑے رہے، اور پھر دہلیز کو چومتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔ انہوں نے اس گھر میں دو گھنٹے گزارے اور اس دوران والدہ سے کئے گئے وعدے کے مطابق جھاڑو سے گھر کی صفائی بھی کی۔ گھر کے موجودہ مالک نے انہیں کچھ پرانی تصاویر بطور تحفہ بھی دیں۔

یوسف بشیر یونیورسٹی آف نبراسکا سے فوڈ سائنس کی ڈگری رکھتے ہیں اور وہ شیرل کرو، میڈونا اور انجلینا جولی جیسی عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے لئے لباس ڈیزائن کرچکے ہیں۔ وہ انڈس ویلی سکول میں بطور پروفیسر بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید : تفریح