فیصل آباد میں بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب،سکول کے بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے

فیصل آباد میں بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب،سکول کے بچوں پر ظلم کے ...

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد کی یونین کونسل 137سے لے کر 143تک کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حلف برادری کی تقریب کے انتظامات کرنے کیلئے سکول کے بچوں کو چھٹی نہ دی گئی اور تمام کام بچوں سے کراوائے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری کی تقریب کے گورنمنٹ ملت اسلامیہ ہائی سکول میں منعقد کی گئی جہاں ریٹرنگ افسر نے یونین کونسل 137سے لے کر 143تک تمام کامیاب ہونے والے امیدواروں سے حلف لیا ،حلف برداری کی تقریب کیلئے تمام تر انتظامات بچوں سے کروائے گئے ،بچے صبح سکول آئے توا نہیں چھٹی نہ دی گئی اور تمام دن ان سے سکول کی صفائی ستھرائی ،دیگوں کو اٹھانا اور یہاں تک کہ کھانا پڑوسنے کیلئے بچوں کو ویٹر تک بنا دیا گیا اور شام گئے تک بچوں کو چھٹی نہ دی گئی ۔اس افسوسناک امر پر سکول انتظامیہ خاموش بیٹھی رہی جبکہ ہیڈ ماسٹر کی جانب سے بھی کوئی اقدام نہ کیا گیا۔

مزید : فیصل آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...