حضر ت اویس کرنیؓ کو جب معلوم ہوا کہ آپ ﷺ کے دندان مبارک غزوہ احد میں شہید ہوگئے ہیں تو انہوں نے کیا کیا ؟ایمان تازہ کردینے والا اواقعہ

حضر ت اویس کرنیؓ کو جب معلوم ہوا کہ آپ ﷺ کے دندان مبارک غزوہ احد میں شہید ...
حضر ت اویس کرنیؓ کو جب معلوم ہوا کہ آپ ﷺ کے دندان مبارک غزوہ احد میں شہید ہوگئے ہیں تو انہوں نے کیا کیا ؟ایمان تازہ کردینے والا اواقعہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی بھی مسلمان کا ایمان تب تک مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ نبی کریم ﷺسے سب سے زیادہ محبت نہ رکھتا ہو ۔اس دنیامیں کچھ لوگ ایسے بھی گزرے ہیں جوعشق رسولﷺمیں اس حد تک ڈوب گئے کہ آج بھی لوگ ان کے بارے میں پڑھ کر اپنے ایمان کو تازہ کرتے ہیں۔

ایسی ہی ایک شخصیت حضرت اویس کرنی رضی اللہ عنہہ ہیں۔وہ یمن میں مقیم تھے جب انہیں جب علم ہوا کہ غزوہ احد میں جب نبی کریم ﷺ کے دندان مبارک شہید ہوئے ہیں  تو انہوں نے عشق رسول ﷺ میں اپنے دانت بھی توڑ دیئے ۔ روایات میں آتا ہے کہ حضرت اویس کرنی رجی اللہ عنہہ تک جب یہ خبر پہنچی کہ غزوہ کے دوران آپ ﷺ کے دندان مبارک شہید ہوئے ہیں تو انہوں نے بھی عشق رسول ﷺ میں پہلے اپنا ایک دانت توڑ ا پھر خیال آیا کہ ہو سکتاہے کہ آپ ﷺ یہ دانت نہ ہو بلکہ ساتھ والا تو حضرت اویس کرنیؓ نے اپنا ایک اور دانت توڑ ڈالا، پھر خیال آیا کہ شاید دوسرا دانت ہوگا،اس طرح کرتے کرتے انہوں نے اپنے تمام دانت توڑ دیئے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس