پنجاب میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

پنجاب میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
پنجاب میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق آپریشن کے دوران دوسرے صوبوں کو ملنے والی سرحدوں کی نگرانی پیرا ملٹری فورسز کریں گی۔ آپریشن پولیس ، ایلیٹ فورس اور رینجرز کے جوان کریں گے جبکہ ضرورت پڑنے پر فوج سے بھی مدد لی جائے گی۔ابتدائی طور پر یہ آپریشن راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں کیا جائے گا جہاں کالعدم تنظیموں کا اثرو رسوخ ہے۔اس آپریشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مزید : قومی