پنجاب میں دس سال قبل کالعدم قرار دی گئی تنظیم کیخلاف حکومت کا کریک ڈاؤن،بلاول بھٹو زرداری حیران رہ گئے

پنجاب میں دس سال قبل کالعدم قرار دی گئی تنظیم کیخلاف حکومت کا کریک ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں کالعدم تنظیم کیخلاف کریک ڈاﺅن پر انتہائی حیرانگی کا اظہار کیاہے جسے دس سال قبل کالعدم قرار دے دیا گیاتھا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس جماعت کو دس سال قبل کالعدم قرار دیا جا چکاہے اس کے دفاتر آج بھی پکڑے اور بند کیے جار ہے ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متضاد جذبات اور پیچھے چھوڑا جائے اور دہشتگردوں کے سیاسی عزائم کو طاقت اور فیصلہ کن کارروائی کے ساتھ شکست دی جائے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوں اور وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیریوں کا کلیدی کردار ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے جس کے باعث خطے میں امن آئے گا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...