پاک بھارت مذاکرات منسوخ نہیں موخر ہوئے ،تعلقات خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی ضروری ہے: آفتاب شیر پاﺅ

پاک بھارت مذاکرات منسوخ نہیں موخر ہوئے ،تعلقات خراب کرنے والے عناصر کے خلاف ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاﺅ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات منسوخ نہیں موخر ہوئے ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے ، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد دونوں ممالک کی طرف سے متوازن بیانات سامنے آئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاﺅ کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ کے واقعہ پر بھارت کی طرف سے جو شوائد دیئے گئے ہیں ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان میں کتنی صداقت اوروزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اور مذاکرات ہی دونوں ممالک کے درمیان مسائل کاواحد حل ہے ۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...