یورپ میں شدید سردی، ایک ’سیانی‘ لومڑی کے ساتھ وہ ہو گیا جو آج تک آپ نے صرف کارٹونز میں ہی دیکھا ہو گا ، تصاویر دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

یورپ میں شدید سردی، ایک ’سیانی‘ لومڑی کے ساتھ وہ ہو گیا جو آج تک آپ نے صرف ...
یورپ میں شدید سردی، ایک ’سیانی‘ لومڑی کے ساتھ وہ ہو گیا جو آج تک آپ نے صرف کارٹونز میں ہی دیکھا ہو گا ، تصاویر دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپ کو اس وقت دہائی کی بدترین سردی کا سامنا ہے تقریباً پورا خطہ ہی برف میں ڈھک چکا ہے جبکہ درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی گر چکا ہے لیکن اب ایک ایسی تصویر منظرعام پر آئی ہے جسے دیکھ کر آپ کو بے اختیار کارٹون یاد آ جائیں گے کیونکہ ایسا منظر آپ نے اس سے پہلے حقیقت میں کبھی نہیں دیکھا ہو گا۔

وزیر اعظم کی فیملی کے زیر استعمال لندن کے 4 فلیٹس تاحال حسن اورحسین نواز کی ملکیت ، نئے سولات اٹھ گئے
انٹرنیٹ پر وائرل ہو جانے والی یہ تصویر ایک ’سیانی‘ لومڑی کی ہے جو بے چاری شدید سردی کے باعث جمنے والی برف میں ہی جم گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ”انڈیپنڈنٹ“ کے مطابق یہ تصویر جرمنی میں واقع ”ڈینیوب“ دریا پر ایک شکاری فرینز سٹیل نے اپنے کیمرے میں محفوظ کی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔
شکاری کا کہنا ہے کہ سخت سردی کے دوران دریا نے جمنا شروع کیا تو لومڑی اس میں گر گئی اور پھر نکلنے میں ناکام رہی۔ شکاری کے مطابق دریا مکمل طور پر جم جانے کے بعد اس نے ایک آری کی مدد سے لومڑی سمیت برف کا بلاک کاٹ لیا اور اسے اپنے فیملی ہوٹل کے سامنے رکھ دیا جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچنا شروع ہو گئی۔ شکاری کا کہنا ہے کہ اس لومڑی کو دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یورپ میں اس وقت موسم کی کیا صورتحال ہے اور کس قدر شدید سردی پڑ رہی ہے۔

وہ ایک بلڈ گروپ جس سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو گندم کے استعمال میں بے حد احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ۔۔۔ جانئے وہ معلومات جو آپ کی یا کسی عزیز کی زندگی بچاسکتی ہیں
واضح رہے کہ یورپ میں رواں سال پڑنے والی شدید سردی کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہے اور اب تک 60 سے زائد افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -