آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
جنوری14 اتوار۔ ذہن منتشر رہے گا۔ کام میں مزید بہتری آئے گی۔ صحت بہتر ہوگی۔ محبت سے متعلقہ معاملات خوشگوار رہیں گے۔ مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔ مسائل جنم لیں گے۔ ٹینشن بڑھے گی۔
برج ثور
جنوری14 اتوار۔ خوبصورتی کو سراہا جائے گا۔ سخاوت اور دوستی بڑھے گی۔ آمدنی ہو سکے گی۔ کاروباری معاہدے طے ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہونگی۔ نئے دوست بن سکیں گے۔ دوستی کو سراہا جائے گا۔
برج جوزا
جنوری14 اتوار۔ غلط فہمیاں مسائل کی وجہ بنیں گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس کریں گے۔ تحمل مزاجی سے بہت سے مسائل حل ہو سکیں گے۔ حلقہ احباب میں نئے دوستوں کا اضافہ ہو گا۔
برج سرطان
جنوری14 اتوار۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ محنت رنگ لائے گی اور اہم کام مکمل ہونے سے فائدہ ہو سکے گا۔ رشتے داروں کا تعاون رہے گا جس سے مسائل میں کمی ہوگی ۔ آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔
برج اسد
جنوری14 اتوار۔ نصیب یاوری کرنے سے بہت سے بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے اور کاروباری سفر فائدہ مند رہے گا۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔ دوست احباب کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔
برج سنبلہ
جنوری14 اتوار۔ ذہن پریشان رہے گا۔ بیرون ملک سفر میں رکاوٹیں آئیں گی۔ شریک کار کا تعاون رہے گا۔ ایمانداری‘ کام میں ترقی‘ ذہن منتشر رہے گا۔ دوست تعاون نہ کریں گے۔ بہتر فیصلے کر سکیں گے۔
برج میزان
جنوری14 اتوار۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ آمدن میںاضافہ کا امکان ہے۔بیرون ملک سفر میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ معاملات سلجھ سکیں گے۔
برج عقرب
جنوری14 اتوار۔ آرٹ اور محبت سے متعلقہ معاملات میں دلچسپی بڑھے گی۔ رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ممکن ہے جس کے باعث ذہن پر بوجھ رہے گا۔
برج قوس
جنوری14 اتوار۔ شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے اور غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔ جس سے آپ خود کو تروتازہ محسوس کریں گے۔
برج جدی
جنوری14 اتوار۔ آج جوش و خروش میں رہیں گے کیونکہ کسی محبوب کے ساتھ جوشیلے مزاج سے گفتگو جاری رہے گی۔ آپ کی بنائی ہوئی پلاننگ اچانک تبدیلی کا شکار ہو جائے گی جس کی نوعیت عارضی ہوگی۔
برج دلو
جنوری14 اتوار۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔ بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔
برج حوت
جنوری14 اتوار۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات بہتر ہوں گے۔خوبصورتی کو سراہا جائے گا۔ تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے گا۔ بہن بھائی مددگار رہیں گے۔ جس سے گھریلو معاملات بہتر ہوں گے۔