مسلم لیگ (ن) کا مستعفی رکن سے رابطہ ،رانا ثنا کے استعفیٰ پر ہی بات آگے بڑھے گی : نظام سیالوی

مسلم لیگ (ن) کا مستعفی رکن سے رابطہ ،رانا ثنا کے استعفیٰ پر ہی بات آگے بڑھے گی : ...
مسلم لیگ (ن) کا مستعفی رکن سے رابطہ ،رانا ثنا کے استعفیٰ پر ہی بات آگے بڑھے گی : نظام سیالوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ویب ڈیسک) مستعفی رکن صوبائی اسمبلی صاجزادہ غلام نظام الدین سیالوی سے مسلم لیگ (ن) نے رابطے کئے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا ہے کہ رانا ثنا ءاللہ استعفیٰ دیں تب ہی بات آگے بڑھ سکتی ہے، پیر سیال شریف بہت جلد مشائخ عظام سے مشاورت کے بعد لاہور کے احتجاج کی کال دیں گے جس میں لاکھوں عاشقان رسول شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف لنگر والا پتن پر پل کے افتتاح کے موقع پر سیال شریف دربار پر بھی حاضر یں دیں گے اور خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات میں ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ اسی وجہ سے پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کو سیال شریف بھیجا کہ وہ سیال شریف والوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے آمادہ کریں تاہم سیال شریف نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔

مسلم لیگ (ن) اگر تحفظات دور نہ کر سکی تو سیالوی رہنما پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔