اولاد نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو ڈوپٹے سے پھانسی دیدی
فیصل آباد (ویب ڈیسک) تھانہ چک جھمرہ کے گاﺅں دیال گڑھ میں اولاد نہ ہونے پر شوہر نے گلا گھونٹ کر بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق چک نمبر 188 ر ب کی رہائشی صدیقاں بی بی کی بیٹی گلشن کی شادی چھ سال قبل چک 155 ج ب دیال گڑھ کے رہائشی شہزاد کے ساتھ ہوئی تھی, اولاد نہ ہونے پر میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
گزشتہ روز بھی اسی بناءپر میاں بیوی میں تکرار ہوئی اس دوران شہزاد نے طیش میں آکر اپنی بیوی کے دوپٹے سے اسے پھندہ دے کر اس کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔