منڈی بہاﺅالدین، فیس بک پر دوستی کرکے بچوں سے زیادتی کے بعد ان کی ویڈیوز بنانے والے گروہ کا انکشاف

Jan 14, 2018 | 13:05:PM

منڈی بہاﺅالدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیس بک پر دوستی کے بعد نو عمر لڑکوں کے ساتھ زیادتی کرنے اور اس کے بعد ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ کے انکشاف پر شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق منڈی بہاﺅالدین میں ایک گروہ کا انکشاف ہوا ہے جو فیس بک پر نو عمر بچوں کے ساتھ دوستی کرتا ہے اور جھانسہ دے کر انہیں ہوٹل میں بلاتا اور زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔ اب تک گروہ کے متاثرہ تین بچے منظر عام پر آئے ہیں جن کے اہل خانہ نے کالج چوک پر شدید احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ہے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ ملزم بچوں سے ویڈیو فیس بک پر ڈالنے کی دھمکی دے کر بھتہ وصول کرتے ہیں، پولیس کو شکایت کی گئی ہے لیکن وہ با اثر گروہ کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔

مزیدخبریں