”عمران کی شادی کے وقت علامہ نے پوچھا لڑکا کیا کرتا ہے تو جواب ملا ۔۔۔“رانا ثنا اللہ نے ایسا لطیفہ سنا دیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان بھی بے اختیار ہنس پڑیں گے
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمااپنے اپنے انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں لیکن اب صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے ایسا لطیفہ سنا دیا کہ آپ بھی بے اختیار ہنس پڑیں گے ۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تیسری شادی کے بعد مارکیٹ میں نیا لطیفہ آگیا ہے ۔رانا ثنا اللہ نے لطیفہ سناتے ہوئے کہا کہ ”شادی کے وقت علامہ صاحب نے پوچھا کے لڑکا کیا کرتا ہے تو جواب آیا کہ نواز شریف کو تنگ “۔یہ بات کر تے ہوئے رانا ثنا اللہ خود بھی مسکرانے لگے۔انہوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری کا کنٹینر پر چڑھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ،اپوزیشن جماعتیں مل کر قادری صاحب کو باہر نکال رہی ہیں ۔