ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟

  

حمل

14جنوری پیر۔ ضروریات زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ اس دوران فضول خرچی سے گریز کریں کاروباری پوزیشن بہتر بنانے کے لئے محنت و لگن کی ضرورت ہوگی۔

ثور

14جنوری پیر۔کسی اہم گھریلو معاملے پر غور و فکر ہو سکے گا۔ بزرگوں کا تعاون و مشورہ مفید رہے گا۔ ترقی و خوشحالی کا عنصر غالب رہے گا۔دور دراز سے مہمانوں کی آمد متوقع ہو سکتی ہے۔

جوزا

14جنوری پیر۔ تجدید مراسم ہو سکیں گے اور کاروباری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ نجی امور توجہ طلب ہونگے۔ مشترکہ کام میں دلچسپی رہے گی۔بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔

سرطان

14جنوری پیر۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ آپ خاص مقاصد کے تحت سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔ منافع کا رجحان رہے گا۔ ترقیاتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔

اسد

14جنوری پیر۔ شخصیت میں ایک نیا نکھار آئے گا۔ دوسرے آپ کی اہمیت کو محسوس کریں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔مفید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

سنبلہ

14جنوری پیر۔ اپنے نظریات دوسروں پر واضح کر سکیں گے جس سے دوسرے آپ کی مقناطیسی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔سماجی سرگرمیوں میں شرکت سے عزت میں اضافہ ہوگا۔

میزان

14جنوری پیر۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ مشترکہ مفاد کے کاموں میں دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں بلکہ اہم معاملات ذاتی طور پر حل کرنے کی کوشش کریں۔

عقرب

14جنوری پیر۔ ملازمت کے حصول کےلئے کوشاں رہینگے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کر سکیں گے جہاں کسی ایسی شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی جو آپ کی رومانوی زندگی پر اثر انداز ہوگی۔

قوس

14جنوری پیر۔ جائیداد وغیرہ کے معاملات زیر بحث رہیں گے۔ اس سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔کوئی ملازمتی یا گھریلو مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔

جدی

14جنوری پیر۔ سماجی ذمہ داری ادا کرتے وقت تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا اس پر کنٹرول لازمی کریں۔

دلو

14جنوری پیر۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع ملے گا۔ شاپنگ وغیرہ کا رجحان ہوگا۔ اپنے مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ طرز زندگی میں کچھ تبدیلی آنے کا امکان نظر آتا ہے۔

حوت

14جنوری پیر۔ کاروباری سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ گھریلو امور میں توجہ و رجحان رہے گا۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں ۔ کاروبار میں استحکام رہے گا اور ساکھ بحال ہوگی۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم