پنجاب کے عوام بھی چھوٹے صوبوں کی طرح سوچ رہے ہیں:جاوید لطیف

پنجاب کے عوام بھی چھوٹے صوبوں کی طرح سوچ رہے ہیں:جاوید لطیف
 پنجاب کے عوام بھی چھوٹے صوبوں کی طرح سوچ رہے ہیں:جاوید لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہاہے کہ اس وقت پنجاب کے لوگ بھی وہی سوچ رہے ہیں جو پہلے چھوٹے صوبوں کے لوگ سوچتے رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”سوا ل یہ ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ جب نہ انصافی ہوگی اور ایک علاقے کے لوگ یہ سمجھیں گے کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے تو پھر اس طرح کی آوازیں نکلیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگ بھی آج یہ سوچ رہے ہیں جو اس سے قبل چھوٹے صوبوں کے لوگ سوچتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کے 70فیصد لوگوں پر نیب کے مقدمات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے بارے میں عمران خان جو کچھ کہتے رہے ہیں اس پر کسی نے نوٹس لیا ! سیاسی چیلنج ان کیلئے ہوتا ہے جو عوام کے ووٹوں سے آئے ہوں، چار سال سے یہ شور مچاتے رہے ، اب چار ماہ میں کارکردگی بھی دکھائیں ۔

مزید :

قومی -