قومی اسمبلی اجلاس، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے احتجاج کی حکمت عملی تیار کرلی

قومی اسمبلی اجلاس، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے احتجاج کی حکمت عملی تیار کرلی
قومی اسمبلی اجلاس، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے احتجاج کی حکمت عملی تیار کرلی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے آج (سوموار کو) ہونیوالے اجلاس کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج اور بائیکاٹ کی حکمت عملی تیار کرلی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کا دھواں دھار اجلاس آج(سوموار کو ) سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوگا ،جس میں حکومت ضمنی بجٹ بل ایوان میں پیش کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے دوران احتجاج اور بائیکاٹ کی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے، اجلاس میں شرکت کے لیے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے گئے ہیں تاہم خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز تاحال جاری نہ ہو سکے۔ پیپلز پارٹی بھی آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر احتجاج اور بائیکاٹ کرتے ہوئے ای سی ایل سے اپنی قیادت کے نام نکالنے کا مطالبہ کرے گی۔

مزید : قومی