ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفیاں بنانا مہنگا پڑگیا ،2 ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار

ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفیاں بنانا مہنگا پڑگیا ،2 ملزمان ...
ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفیاں بنانا مہنگا پڑگیا ،2 ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا  استعمال کرتے ہوئے خاتون سے موبائل فون چھیننے والے دو ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہواہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفیاں بنانا مہنگا پڑگیا، گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے نامعلوم مسلح افراد رہزنی کی واردات میں ایک خاتون سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے،ملزمان نے چھینے گئے موبائل سے سیلفیاں لیں جو خاتون کے گوگل اکاؤنٹ میں اپ لوڈ ہوگئیں، مذکورہ خاتون نے جب دیکھا کہ ملزمان ان کا گوگل اکاؤنٹ استعمال کررہے ہیں تو انہوں نے وہ تصاویر فرانزک کیلئے درخشاں تھانے کو فراہم کیں،جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تصاویر نادرا کو ارسال کیں جس کے بعد ان کی شناخت عمل میں آئی، خاتون کے گوگل اکاؤنٹ سے ملزمان کی لوکیشن معلوم کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے دیگر موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی