سوئی ناردرن گیس کمپنی کمپریسر استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 604 گھروں کے کنکشن منقطع 

سوئی ناردرن گیس کمپنی کمپریسر استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 604 گھروں ...
سوئی ناردرن گیس کمپنی کمپریسر استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 604 گھروں کے کنکشن منقطع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کمپریسر لگا کر گیس پریشر بڑھانے والوں کی شامت آگئی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 604 گھروں کی گیس منقطع کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کمپریسر استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 604 گھروں کے کنکشن منقطع کردیئے۔سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ کاٹے جانے والے گیس کنکشن موسم سرما کے اختتام پر بحال کیے جائیں گے، ایک کمپریسر 30 سے 40 گھروں کی گیس کھینچ لیتا ہے۔واضھ رہے کہ ملک بھر میں ویسے ہی گیس کا بحران شدت اختیار کئے ہوئے ہے اور شہر بھر کے کئی علاقوں میں گھروں میں کھانا بنانے کے لئے خواتین سخت مشکلات کا شکار ہیں جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بھی شہریوں کی تکلیفوں میں اضافہ کیا ہوا ہے۔