گلشن اقبال پارک میں سیر کیلئے آنیوالا 5سالہ بچہ اغوا، پولیس سراغ لگانے میں ناکام

گلشن اقبال پارک میں سیر کیلئے آنیوالا 5سالہ بچہ اغوا، پولیس سراغ لگانے میں ...
گلشن اقبال پارک میں سیر کیلئے آنیوالا 5سالہ بچہ اغوا، پولیس سراغ لگانے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے گلشن اقبال پارک سے پانچ سالہ بچے کو اغوا کر لیا گیا ، بچہ اپنے خاندان کے ساتھ سیر کیلئے پارک میں آیا تھا ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

جیونیوز کے مطابق پانچ سالہ سعد گھروالوں کے ساتھ گلشن اقبال پارک میں سیر کیلئے آیا تھا جہا ں وہ خاندان سے بچھڑ گیا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیچ کے مطابق ایک برقعہ پوش عورت کو بچے کوورغلا کر پارک کے گیٹ نمبر ایک سے جاتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہے ۔
پولیس نے سعد کے والد کی مدعیت میں بچے کے اغواءکا مقدمہ درج کرلیاہے لیکن ابھی تک بچے اور اغوا کار عورت کاسراغ نہیں لگا سکی ۔

مزید :

جرم و انصاف -