تحریک انصاف کی حکومت کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے ہوا ہوگئے،بدترین مہنگائی نےعوام کی چیخیں نکال دی ہیں:مرتضی وہاب

تحریک انصاف کی حکومت کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے ہوا ہوگئے،بدترین مہنگائی ...
تحریک انصاف کی حکومت کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے ہوا ہوگئے،بدترین مہنگائی نےعوام کی چیخیں نکال دی ہیں:مرتضی وہاب

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے ہوا ہوگئے ہیں، انتخابی مہم اور منشور میں کئے گئے کسی وعدے پر پی ٹی آئی نے عمل نہیں کیا جو انکی نااہلی کی نشاندہی ہے

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے سبب بدترین مہنگائی نے ملکی عوام کی چینخیں نکال دی ہیں اور رہی سہی کسر ادویات کی قیمتیں بڑھا کر پوری کردی گئی ہے۔خدارا سلیکٹ حکومت بیماروں پر تو رحم کرے ۔ادویات کی بڑھائی گئی قیمتوں سے ثابت ہوگیا کہ انتشار حکومت کی تمام پالیسیاں سرمایہ داروں کے لئے ہیں انہیں غریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔یوٹرن والوں نے چھ ماہ میں دوسرے بجٹ سے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کرلی ہے عوام بجٹ کی صورت میں مہنگائی کے طوفان کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے ۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سلیکٹ حکومت ہوش کے ناخن لے اگر ان میں زرہ برابر بھی دانش ہے اور انہیں عوام کی فکر ہے تو مہنگائی کی کمی کے لئے اقدامات کرے ورنہ عوام کے غیض و غضب کے لئے تیار رہیں کیونکہ چھ ماہ کے قلیل عرصے میں ہی عوام کو اس نااہل حکومت کا پتہ چل گیا ہے کہ انکی پالیسیاں عوام کے لئے نہیں بلکہ سرمایہ داروں کے لئے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی