جرائم کے خاتمے میں پولیس کا کردار مسلمہ ہے : کیپٹن (ر) منصور امان

جرائم کے خاتمے میں پولیس کا کردار مسلمہ ہے : کیپٹن (ر) منصور امان

نوشہرہ(بیورورپورٹ) سٹریٹ کرائم اور دیگر معاشرتی جرائم کی روک تھام کیلئے ضلع نوشہرہ میں رائیڈر سکواڈ کا افتتاح موجودہ دور میں جرائم کنٹرول کرنے میں پولیس کا اہم رول ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک کا نوشہرہ پولیس لائن میں رائیڈر سکواڈکا افتتاح ۔ پولیس عوام کی حفاظت کیلئے ہے،رائیڈر سکواڈ کا مقصد عوام النا س کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(ر) منصور امان تفصیلات کے مطابق پولیس لائن نوشہرہ میں سٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے وزیر دفاع جناب پرویز خٹک صاحب نے رائیڈر سکواڈ کاا فتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے نوشہرہ پولیس کا یہ قدم قابل تعریف ہے۔نوشہرہ پولیس نے اپنی محدود وسائل سے نوشہر ہ میں کرائم کنٹرول کرنے کیلئے جو قدم اُٹھایا ہے۔اس سے جرائم کی شرح میں خاظر خواہ کمی آیئے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(ر) منصور امان نے روائیڈ سکواڈ پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی حفاظت کیلئے ہے۔عوام کی حفاطت ہمارے فرائض میں شامل ہیں۔رائیڈر سکواڈ کا مقصد عوام النا س کو تحفظ فراہم کرنا ہیں۔اس حوالے سے ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے رائیڈر سکواڈ تشکیل دے دی گئی ہیں۔رائیڈر سکواڈ کو جدید اسلحہ ۔موٹر سائیکل اور آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ان کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ بھی دی جائے گئی ہیں ۔تاکہ بوقت ضرورت یہ لوگوں کی مدد کرنے کیساتھ ساتھ انکو ابتدائی طبعی امداد بھی دیں سکیں۔یہ سکواڈ نوشہرہ کی گنجان آباد علاقوں ،گلی ،محلوں اور بازاروں میں سٹریٹ کرائم، منشیات فروشی کی روک تھام اورسماج دُشمن عناصرکیلئے سپیشل گشت کرے گی جس سے جرائم میں کافی حد تک کمی رونما ہوگی ۔اس موقع پر MNAڈاکٹر عمران خٹک ، MPA ادیس خٹک ،MPA میاں جمشید الدین ،MPAخلیق الرحمن اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر