عوام کے حقوق کی فراہمی تحریک انصاف کا مشن ہے : شکیل احمد

عوام کے حقوق کی فراہمی تحریک انصاف کا مشن ہے : شکیل احمد

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا ک وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اورملک کی دیگر سیاسی جماعتوں نمایاں فرق عوام کی حقوق کے لئے لڑنا اور ان کو حقوق فراہم کرنا ہے نہ کے دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا ہے ، قومی وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے حلقہ نیابت کے لوگوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ظلم اور ناانصافی کا سیاہ دور ختم ہو چکا ہے ، قومی لٹیروں اور ڈاکوؤں سے لوٹی ہوئی قوم کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو ہر حال میں عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں ایک خوشحال دور کی طرف بڑھ رہے ہیں اور جلد ہی ملک میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو کبھی دھوکے میں نہیں رکھا اورہمیشہ عوام کی صحیح سمت میں رہنمائی کو پارٹی کا بنیادی نقطہ سمجھا ۔یہی وجہ ہے کہ عوام پی ٹی آئی نمائندوں پر بھر پور بھروسہ کررہی ہے ۔انہوں کہا کہ عوام کوتقسیم کرنے والے روایتی حربے استعمال کرکے انہیں گمراہ کرنے کی بے سود کوششوں میں مصروف ہیں تاہم ان کی سیاسی سرگرمیاں منافقت کی وجہ سے تذبذب کاشکار ہیں کیونکہ عوام ان کے منفی ہتھکنڈوں سے بخوبی واقف ہیں ۔ شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہاکہ جس طرح پی ٹی آئی نے اپنی جراء ت مندانہ سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے منفی سیاست کا رخ مثبت طرف موڑ دیا ہے جس سے کرپٹ زدہ سیاستدانوں کی چیخیں نہ صرف اپنے ملک کی عوام سن رہے ہیں بلکہ بیرونی ممالک کے عوام بھی سن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور عوام کوایک باوقار مقام دلانے کے لئے کوشاں ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر