ضلع خیبر میں فری موبائل ہسپتال اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ضلع خیبر میں فری موبائل ہسپتال اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پشاور (سٹی رپورٹر) ٹرائبل ڈسٹرکٹ پینڈی چینہ ،تور خم چار باغ، چرگی ڈگری خیبر ایجنسی میں دو روزہ ،اور ا یک روزہ موبائل ہسپتال فری میڈیکل کاانعقاد کیا گیا۔ہیلتھ ٹرائبل ڈسٹرکٹ جو طبعی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ ٹرائبل ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں صداق اکا خیل،شان خیل مستک، تورخم چارباغ،چرگی ڈگری میں جہاں پر صحت کی سہولت میسر نہیں ہے۔ لوگوں کو طبعی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں خیبر ایجنسی میں فری میڈکل کیمپ علاقوں صداق اکا خیل،شان خیل مستک، تورخم چارباغ،چرگی ڈگری میں مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے موبائل ہسپتال فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سرجن ڈاکٹر محمد شفیق کے زیر نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سٹاف اور سپورٹنگ سٹاف نے علاقہ کے غریب لوگوں کو مفت طبعی سہولتیں فراہم کی یہ کیمپ۔ ٹوٹل 4368مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جس میں میل 767اور فی میل1774جبکہ1827بچوں کا فری معائنہ کیا گیااور انکومفت طبعی سہولیات فراہم کی گئی۔ ان کمپین کا مقصد قبائلی علاقوں میں بیماریوں سے بچاؤکی بارے میں شعورپیدا کرنے اور ساتھ میں علاقے کے لوگوں کو ان کے دروازے پر مفت طبعی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ علاقے کے لوگوں نے سرجن ڈاکٹر محمد شفیق جمرو خیبر اور ڈائریکٹر ہیلتھ کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ کہ انہوں نے ہمارے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس سے ہزاروں کے تعداد میں علاقے کے مریض لوگ مستفید ہورے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر