کرک‘ غریب عوام کے علاج معالجے کیلئے چنی خیل میں فری میڈیکل کیمپ
کرک(بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر کرک نے دور آفتادہ پہاڑی علاقوں کے عوام کے دل جیت لیے، غریب عوام کے علاج معالجے کیلئے چنی خیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سرد موسم کے اثرات سے بچنے کیلئے کمبل ، رضائیاں اور دیگر اشیاء تقسیم، ضلعی انتظامیہ کی تعاون اور اسسٹنٹ کمشنر کر ک بشیر احمد کی خصوصی دلچسپی سے کرک کے دور آفتادہ پہاڑی علاقے چنی خیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے چلڈرن ، میڈیکل اور دیگر شعبہ جات کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو علاج کیلئے مفت ادویات دیئے گئے دریں اثناء بشیر احمد نے ضلعی انتظامیہ کی جانب نے غریبوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موسم سرما کے اثرات سے نمٹنے کیلئے رضائیاں، کمبل ، چٹائیاں اور دیگر گھریلوں اشیاء تقسیم کیے، اس حوالے سے سے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے کہاکہ پہاڑی علاقوں کے عوام خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ضلعی انتظامیہ غریب عوام کی بہبود کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے بھر پور توانائیاں بروئے کار لا کر غریب عوام کو گھر کی دہلیز پر خدمات پہنچائیں گی ، انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ صحت کے ٹیم نے فری میڈیکل کیمپ کے دوران غریب مریضوں کو علاج معالجے کیلئے بہترین انتظامات کیے اور کہاکہ ضلعی انتظامیہ دیگرپہاڑی علاقوں میں آباد غریب عوام کی مدد اور علاج کیلئے ایسے کیمپس کا انعقاد کر تی رہی گی۔