واٹر کراس جیپ ریس صوابی میں دریائے سندھ کے کنارے انعقاد

واٹر کراس جیپ ریس صوابی میں دریائے سندھ کے کنارے انعقاد

صوابی(رپورٹ:محمدشعیب)ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور فرنٹیئر 4x4 کلب کے باہمی اشتراک سے آٹھواں فرنٹیئر 4x4 کلب واٹر کراس جیپ ریس صوابی میں دریائے سندھ کے مقام پر منعقد ہورہا ہے۔ریس میں ملک بھر سے 100 سے زائد جیپ اور موٹرسائیکلیں شرکت کرینگی۔ریس میں خواتین ڈرائیورز بھی شریک ہونگی۔ریس 17 کلومیٹر کے دشوارگزار پتھریلے اور دریائے سندھ کے پانی پر بنے ٹریک پر مشتمل ہوگی۔جس میں ملک بھر سے جیپ ڈرائیورز اور شوقین افراد شرکت کررہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر