پاراچنارمیں معروف روخانی پیشوا سید خیال سید میاں کی نویں برسی منائی گئی

پاراچنارمیں معروف روخانی پیشوا سید خیال سید میاں کی نویں برسی منائی گئی

پاراچنار( نمائندہ پاکستان)پاراچنارمیں معروف روخانی پیشوا سید خیال سید میاں کی نویں برسی منائی گئی برسی کی تقریب میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کرکے اپنے روحانی پیشوا کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا پاراچنارکرم کے معروف سادات گھرانے سے تعلق رکھنے والے روحانی پیشواسابقہ سینیٹر مرحوم سید خیال سید میاں کی نویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی برسی کے تقریب میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی، اس موقع پر مجلس سید الشہدا منعقد کی کئی یاد رہے کہ سید خیال سید میاں معروف روحانی پیشوا خان بہادر سید شاہ سید میاں کے ہاں 1931میں پیدا ہوئے تھے گریجوئشن کرنے کے بعد عملی سیاست میں حصہ لیا اور1969میں بی ڈی ممبر منتخب ہوئے تھے وہ 1983میں ممبر مجلس شوریٰ بھی منتحب ہوئے تھے 1974 اور 1990میں سینیٹر رہے تھے اورمعروف شخصیت لیفٹنٹ جنرل(ر) سید جمال سید میاں جو وزیر اعظم محمد خان جونیجو کے کابینہ میں وزیر پانی و بجلی تھے کے چچا ذاد بھائی اور سابقہ سینیٹر سید سجاد میاں کے ماموں اور سید سخی میاں، سید ولی میاں اور سید وصی میاں کے والد تھے برسی کی تقریب میں محفلِ سماں بھی منعقد کیا گیا اور سادات گھرانے کے عقیدت مندوں نے دھمال ڈالا

مزید : پشاورصفحہ آخر