ملک انتظار گل مسلسل دوسری بار بلامقابلہ دوسال کیلئے ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے صدر منتخب

ملک انتظار گل مسلسل دوسری بار بلامقابلہ دوسال کیلئے ٹی ایم اے ایمپلائز یونین ...

کرک (بیورورپورٹ) ملک انتظار گل مسلسل دوسری بار بلامقابلہ دوسال کیلئے ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے صدر اور فدا محمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،الیکشن کمیٹی نے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔22 جنوری کو ہونیوالے ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیٹی نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ11 جنوری مقر رکی تھی جس میں صرف سابق صدرملک انتظار گل نے صدارت اور سابق جنرل سیکرٹری فدا محمد نے جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کئے تھے جس کے مقابلے میں مقررہ تاریخ کی شام پانچ بجے تک کسی دوسرے امیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے جس پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اعظم خان نے دونوں عہدیداروں کو بلامقابلہ صدر ،جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا جبکہ کابینہ کے دیگر عہدیداروں کا اعلان آج سوموار کو نومنتخب صدر ،جنرل سیکرٹری ملازمین کی باہمی مشاورت سے کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر