عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے ضلعی شکایتی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے : دار علی خٹک

عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے ضلعی شکایتی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے : ...

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ریجنل پولیس آفیسردارعلی خٹک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام کی شکایات کے فوری حل کے لیے ضلعی شکایتی سیل کاافتتاح نقاب کشائی کرکے کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس دفترمیں قائم ہونیولے ضلعی شکایتی سیل کی افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی ،اے ایس پی سٹی ناصرمحمودکے علاوہ پولیس افسران ،شہری اورمیڈیاکے نمائندے موجودتھے ۔آرپی اوڈیرہ دارعلی خٹک کی آمدپرڈی پی اوظہوربابرآفریدی نے ان کا استقبال کیا۔پولیس کے دستے نے ان کو سلامی پیش کی ۔ آرپی اودارعلی خٹک ،ڈی پی اوظہوربابرآفریدی نے ضلعی شکایتی سیل کی نقاب کشائی کی اورضلعی شکایتی سیل میں موجودپولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اورلوگوں کی درخواستوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرپی او دارعلی خٹک نے کہاکہ انسپکٹرجنرل پولیس خیبرپختونخواصلاح الدین محسودکی ہدایت پرعوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے ضلعی شکایتی سیل کاقیام عمل میں لایاگیاہے جہاں پرلوگوں کی خدمت کے لیے 24گھنٹے پولیس اہلکارموجودہوں گے جو لوگوں سے درخواستیں وصول کریں گے۔یہ اہلکارچھٹی کے روزبھی ڈیوٹی پر موجودرہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کی خادم ہے اورعوام کی خدمت کیلئے ہم ہروقت حاضرہیں۔ ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے وارڈن سسٹم کاقیام عمل میں لایاگیاہے اوراس کی بہتری کے لیے مزیدکام کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈیرہ شہر میں موجودغیرقانونی ٹیکسی سٹینڈ کو ختم کیاجائے گااورصرف وہ ٹیکسی سٹینڈ موجودرہیں گے جن کی منظوری ٹی ایم اے نے دی ہوگی اسی طرح ٹیکسی سٹینڈپرایک رجسٹرموجودہوگاجس میں گاڑیوں کاباقاعدہ اندراج کیاجائے گا۔ ڈی پی او ڈیرہ ظہوربابرآفریدی نے کہاکہ محکمہ پولیس میں عوام کی شکایات کے حل کیلئے پہلے سے بھی نظام موجودہے لیکن اب عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے ضلعی شکایتی سیل کاقیام عمل میں لایاگیاہے جہاں لوگ ضلعی شکایتی سیل کے فون نمبر09669280295،موبائل نمبر03492646005پررابطہ کرسکتے ہیں اوراسی طرح فیکس نمبر 09669280293پربھی درخواستیں وصول کی جائینگی ۔انہوں نے بتایاکہ ڈیرہ پولیس کو 2018کے دوران 4338درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 242درخواستیں ڈی آر سی کو بھجوائی گئیں ۔65درخواستوں پر تحقیق کے بعدمقدمات درج کرائے گئے ۔3392درخواستیں حل کی گئیں جب کہ 739درخواستیں ابھی زیرالتواء ہیں جب کہ 2019کے دوران اب تک 195درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جن میں سے10درخواستیں ڈی آر سی کوبھجوائی گئی ہیں ۔73کوحل کرلیاگیاہے اور112درخواستیں ابھی زیرالتواء ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر