عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے : محمد عاصم خان
پشاور (پ ر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ بنیادی مراکز صحت میں سہولیات کی فراہمی کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کا علاج معالجہ انکے نزدیکی علاقوں میں ہورہاہے اور عوام کو دوردراز علاقوں میں جانا نہیں پڑتا انہوں نے کہاکہ اب تک ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے 30 بنیادی مراکز صحت ‘ بی ایچ یوز ‘اور آرایچ سیز کو شمسی توانائی پر منتقل کردیا گیا ہے جسکے باعث ا ن مراکزصحت میں صبح نو بجے سے سہ پہر پانچ بجے تک مریضوں کا علاج معالجہ بلاتعطل کیاجارہاہے جس سے نہ صرف ضلعی حکومت کو ماہانہ بجلی کے بلوں کے مدمیں بچت ہوتی ہے جبکہ دوسری طرف مریضوں کو انکے دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولتیں میسر آگئی ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ جلد ہی پشاور کے تمام دیہی علاقوں کے بنیادی مراکز صحت کو سولر سسٹم پر متنقل کردیاجائیگا یہ باتیں انہوں نے گذ شتہ روزیونین کونسل بازید خیل بڈھ بیر میں بی ایچ یو کے اچانک دورہ کے دوران کہیں اس موقع پر ٹاؤن تھری کے سینئر نائب صدر فلک نیاز، امن کمیٹی سربراہ ملک آصف خان،نائب ناظم بازید خیل راشد خان اور طاہرجان سی این اے بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے بی ایچ یو کے مختلف حصوں کو معائنہ کیا اور تاکید کی کہ بی ایچ یو میں صحت کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی ‘ ادویات کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں براہ راست ان سے رابطہ کیاجائیں اس مو قع پر اہلیان علاقہ کی نشاندہی پر ہسپتال کی چار دیوار میں ناقص میٹریل کے استعمال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چار دیواری کوگراکر دوبارہ تعمیر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ٹھیکیدار کی سخت سرزنش کی۔