پشاور سے اٹک خورد تک خیبر سفاری ٹرین کا آغاز

پشاور سے اٹک خورد تک خیبر سفاری ٹرین کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف پورٹڑ) ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا نے لوگوں کو تفریح فراہم کرنے اور ریلوے کی تاریخ سے آگاہ کرنے کے لئے خیبر سفاری ٹرین کا اہتمام کیا جو پشاور سے اٹک خوردتک چلائی گئی ۔ ٹرین 70سیاحوں کو لے کر پشاور ریلوے سٹیشن سے صبح ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہوئی ، ریلوے سٹیشن پر سیاحوں کا استقبال روائتی بینڈ کی دھنوں سے کیا گیا جس کے بعد سفاری ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئی ، راستے میں سیاح دلکش نظاروں سے خوب محظوظ ہوئے ، خوبصورت راستوں سے گزرتے ہوئے ٹرین اٹک پہنچی جہاں سیاحوں نے 1880میں انگریز دور میں بنائے گئے تاریخ اٹک خورد ریلوے سٹیشن کی سیر کی اور اس کی تاریخی اہمیت کے بارے میں آگاہی حاصل کی ، تاریخی ریلوے سٹیشن سے متصل دریائے سندھ کے کنارے سیاحوں کے لئے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں رسہ کشی ، آرچری ، ٹگ آف وار ، پتنگ بازی اور اونٹ سواری کے علاوہ موسیقی بھی شامل تھی ۔ دریائے سندھ کے کنارے سیاح ان تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے کر لطف اندوز ہوئے ۔ اس موقع پر سیاحوں نے ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد قابل تحسین ہے جس سے نہ صرف لوگوں کو تفریح کے مواقع ملتے ہیں بلکہ صوبے کا ایک مثبت امیج سے بھی آگاہی مل جاتی ہے ۔ ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے حکام کا کہنا ہے کہ سفاری ٹرین کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنا اور صوبے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے او راس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد تواتر کے ساتھ کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو اچھی تفریحی سرگرمی میسر ہو سکے ۔