کھیل امن کا پیغام دیتی ہیں‘ سینیٹر مومن آفریدی

کھیل امن کا پیغام دیتی ہیں‘ سینیٹر مومن آفریدی

باڑہ (نمائندہ پاکستان )باڑہ تحصیل میں آفریدی فٹبال لیگ کا افتتاح سپاہ سپین قبر گراونڈ پر کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ جن میں مہمان خصوصی سنیٹر مومین خان آفریدی اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر عمران آفریدی خان زواب آفریدی شرین آفریدی اور نیشنل پارٹی صدر باڑہ چراغ آفریدی امیر شاہ ملک وارث خان حدمت خلق کمیٹی صدر قاسم آفریدی نیشنل پارٹی جنرل سیکرٹری عمران جونئیر شامل تھے اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا ۔حاجی خان زواب آفریدی نے کہاں کہ کھیل امن کا پیغام ہے اور امن کی نشانی ہے جہاں پر کھیل کے میدان آباد ہو وہاں پر ہسپتال ویران ہوتے ہے ہم علاقے میں کھیل کو مکمل سپورٹ کرتے ہے ان میں کراٹے اور جمنسٹک کے کھیلاڑیوں نے کرتب پیش کئے جس میں خیبر پختونخوا چیف امیر اللہ راجد اور عباد ذیشان کے کلب کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔افتتاحی میچ ملک دین خیل اور سپاہ ٹیم کے درمیان ہوا جن میں سپاہ ٹیم نے ایک گول سے ملک دین خیل ٹیم کو شکست دے دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر