بونیر میں پی ٹی ائی چٹان کی طرح مضبوط ہے‘ ریاض خان

بونیر میں پی ٹی ائی چٹان کی طرح مضبوط ہے‘ ریاض خان

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے صدر ایم پی اے ریاض خان نے کہا ہے کہ بونیر میں پی ٹی ائی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔عام الیکشن اور ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ چھ جماعتوں نے مل کر نہ کرسکے۔پارٹی میں اختلافات کی خبریں پھیلانے والے مایوسی کے شکار ہیں۔وفاقی وزیر علی محمد خان نے بونیر کے مسائل کے خوالہ سے ایم این اے شیراکبر خان اور ایم پی ایز کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی ۔بہت جلد پورے بونیر خصوصا حلقہ پی کے20 میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھایا جائے گا۔ بونیر میں مقامی صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے ایم پی اے ریاض خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین پارٹی کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈا کررہی ہیں۔پارٹی کے اندر جو عناصر پارٹی میں اختلافات کی جھوٹے خبریں پھیلارہے ہیں ۔وہ مایوسی کے شکار ہیں ۔صدر ریاض خان نے کہا کہ جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے دو ایم پی ایز اور ایک ایم این اے جیت کر ثابت کردیا کہ پی ٹی ائی ایک مضبوط سیاسی قوت ہے ۔جبکہ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں اہم چھ سیاسی جماعتوں نے مل کر پاکستان تحریک انصاف کو شکست نہیں دی ۔بلکہ پاکستان تحریک انصاف نے ان سیاسی جماعتوں کو شکست سے دوچار کیا۔صدر ریاض خان نے کہا کہ پورے بونیر میں ترقیاتی منصبوبوں کا جال بچھایا جائے گا ۔خصوصا حلقہ پی کے 20 میں بہت سے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا ۔جس سے اس حلقہ کے عوام مستفید ہوں گے ۔پارٹی کے اندر اختلافات کی جھوٹیں خبریں پھیلانے والے مایوسی کے شکار ہیں۔بونیر میں پارٹی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر