کرک‘ ٹی ایم اے کے 5 ملازمین معطل 2 سے جواب طلب

کرک‘ ٹی ایم اے کے 5 ملازمین معطل 2 سے جواب طلب

کرک (بیورورپورٹ) ٹی ایم او جلال میں آگئے،عرصہ سے غیر حاضرملازمین کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملازمین کو معطل اور دو سے تین دن کے اندر وضاحت طلب کرلی ۔ٹی ایم او کرک منیرچغتائی نے گذشتہ روز ہیڈکلرک کیجانب سے ملازمین کی حاضریوں کی پیش کردہ رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عرصہ سے غیر حاضر پانچ ملازمین کی معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں برطرف کرنے اور دو ملازمین سے تین دن کے اندر وضاحت طلب کرتے ہوئے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر معطل کرنے کی دھمکی دی جس سے مفت کی تنخواہیں لینے والے ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر