کرک‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

کرک‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

کرک (بیورورپورٹ) انذر محمد جان کی رہائشی ڈرائیور محمد ندیم ولد (ر) پولیس کانسٹیبل شیر محمد کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے ویلج کونسل جہانگیری کے ناظم انور سعید کی رہائشگاہ سے چند گز کے فاصلے پر ابراہیم موڑ پرگھات لگائے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا مضافات کے عوام اور ورثاء جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تھانہ یعقوب شہیدتخت نصرتی لے گئے ورثا نے نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی ،پولیس ذرائع کے مطابق محمد ندیم سسرال سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر کلاشنکوف کی اندھا دھند فائرنگ کردی اور موصوف موقع پر جان کی بازی ہار گئے گزشتہ روز صبح11 بجے ان کی نمازجنازہ ادا کرکے آبائی قبرستا ن میں سپردخاک کردیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر