حکومت نئے ٹیکس کے نفاذ سے باز رہے ‘ اورنگزیب کاشمیری

حکومت نئے ٹیکس کے نفاذ سے باز رہے ‘ اورنگزیب کاشمیری

مردان (بیورورپورٹ)ایپکا کے صوبائی صدر اورنگزیب کشمیری نے کہاہے کہ حکومت نئے ٹیکس کے نفاذ سے باز رہے بصورت دیگر سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکل آئیں گے۔محکمہ تعلیم میں کلرکوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سترہ جنوری تک اگر ادویات اور دیگر چیزوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی تو اٹھارہ جنوری کو صوبہ بھر میں احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔انہوں نے کہاکہ اشیاء خودرونوش کی قیمتوں میں اضافے نے سرکاری ملازمین کی کمر توڑ دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر