جندول‘ اہلیان ثمر باغ منشیات فروشی کے خلاف سراپا احتجاج

جندول‘ اہلیان ثمر باغ منشیات فروشی کے خلاف سراپا احتجاج

جندول(نمائندہ پاکستان) جندول تحصیل بازار ثمرباغ میں عوام کا منشیات فروشی کے خلاف احتجاج ، عوام نے منشیات فروشوں کا راستہ رروکھنے کیلئے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ثمرباغ میں کھلے عام آئس چرس،ہیروئن و دیگر منشیات اور میڈیکل سٹوروں میں ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیرنشہ آور ادویات کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کی سربراہی سابق امیدوارPK16پیپلز پارٹی محمد اقبال ،حاجی حیات اللہ ، سماجی کارکن سلیم خان ، محب اللہ اور حبیب محمد جان نے کی اس موقع پر مظاہرین نے منشیات فروشی کے خلاف بینر اویزان کر رکھے تھے ۔ میڈیاں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی حیات اللہ و دیگر نے کہا کہ پولیس منشیات فروشوں کیساتھ ملے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جب پولیس کو منشیات فروشوں کے خلاف اطلاع یا شکایت کی جاتی ہے تو وہ تھانہ سے نکلتے ہی نہیں انہوں نے کہا کہ چونکہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ہو گئی ہے اور بچی ادھر ادھر گھومتے پھرتے اور کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے منشیات فروشوں کے صعبت کا شکار ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں بار بار یہ بات حکام بالا کے نوٹس میں لاچکے مگر کوئی نوٹس ہی نہیں لیتا اس موقع پر تمام مشران نے منشیات فروش خاندانوں کیساتھ قطع تعلق کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ جن افراد کے بچے یا جو لوگ خود منشیات فروشی میں ملوث ہیں ان کیساتھ قطع تعلق کیا جائے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر