عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی قائد مرحوم فانوس گوجر کی چہلم انکے آبائی گاؤں ریال میں ادا

عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی قائد مرحوم فانوس گوجر کی چہلم انکے آبائی گاؤں ...

بونیر(سعید بونیری سے )عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی قائید مرحوم فانوس گوجر کی چہلم انکے آبائی گاؤں ریال میں ادا کی گئی ۔اس موقع پر ایک بڑے جلسہ عام کا انتحاب کیا گیا ۔چہلم میں عوامی ورکرز پارٹی کے قائم مقام صدر یوسف مستی خان۔جنرل سیکرٹری اختر خسین ۔مرکزی نائب صدر عابدہ چوہدری ۔صوبائی صدر شہاب ،صوبائی جنرل سیکرٹری انجنئر حیدر زمان ۔پنجاب کے صدر کے علاوہ ازاد جموں وہ کشمیر کے صدر اور فانوس گوجر کے جانشین عثمان گو جر نے شر کت کی۔چہلم میں اے این پی ۔قومی وطن پارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قادئیدین نے شرکت کی ۔مقررین نے مرحوم فانوس گوجر کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالی ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فانوس گو جر نے اپنی ساری زندگی پسے ہوئے طبقہ اور مظلوموں کے اواز کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا ۔فانوس گوجر نے جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء کے دور میں جیلیں کاٹی ۔مگر اصولوں پر کبھی سودابازی نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ فانوس گوجر نے پورے پاکستان کے کسانوں زمینداروں کے حقوق حاصل کرنے کے لئے دورے کئے ۔فانوس گو جر کی جنگ غریبوں کے لئے تھی ۔انہوں نے ہمیشہ 98 فیصد غریب طبقہ کے لئے بھرپور جدو جہد کی ۔مقررین نے کہا کہ فانوس گوجر کی جنگ ایک نظریہ کی جنگ تھی ۔مقررین نے کہا کہ اس وقت ملک کی جو صورت حال ہے ۔ملک کا دو فیصد طبقہ ملک کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہاہے ۔فانوس گو جر نے نظر نہ انے والے قوتوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی بجائے عوام کاساتھ دیا ۔اس موقع پر عوامی ورکرز پارٹی کے ضلعی صدر گل رحمان ،امیزواللہ خان ۔محبوب ایوب ایڈوکیٹ اور فانوس گوجر کے سیاسی جانشین عثمان فانوس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم فانوس گوجر کے نظریہ کو اگے لے جانے کے لئے بھر پور جد و جہد کریں گے ،اور اکے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔فانوس گوجر کی چہلم میں ملک بھر سے پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر