ٹانک‘ عوامی شکایات کے فوری حل کیلئے ضلعی پولیس آفس میں شکایتی سیل قائم

ٹانک‘ عوامی شکایات کے فوری حل کیلئے ضلعی پولیس آفس میں شکایتی سیل قائم

ٹانک(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خواہ کی ہدایات پر صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ٹانک میں بھی عوامی شکایات کے فوری حل کے لئے ضلعی پولیس آفس میں شکایتی سیل قائم کر دیا گیا ایس پی انوسٹی گیشن گل نصیب خان سیل کے انچارج مقرر عوامی شکایات کے فوری حل کے لئے ضلعی پولیس سربراہ محمد عارف خان نے اتوار کے روز ڈی پی او آفس میں شکایتی سیل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ڈی پی او عارف خان ،ایس پی انوسٹی گیشن گل نصیب خان ،ڈی ایس پی رورل شاہد عدنان ،پریس کلب کے صدر آور دین محسود ،معززین علاقہ اور پولیس کے افسرا ن نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ عارف خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سیل کے قیام کا مقصد شہریوں کو ان کی شکایات پر فوری ریلیف فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ شکایتی سیل میں ٹانک کے شہری پولیس اور دیگر حوالے سے شکایات درج کروا سکیں گے جس پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور سیل کا انچارج ایس پی رینک کا آفیسر ہو گا جو براہ راست شکایات کو دیکھے گا اور ان کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے گا تقریب کے اختتام پر ڈی پی او نے صحافیوں اور پولیس حکام کے ہمراہ شکایتی سیل کے دفتر کا دورہ بھی کیا ۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر