اہلیان پیر بالا کا سابق سپیکر کے پی کے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اہلیان پیر بالا کا سابق سپیکر کے پی کے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (سٹی رپورٹر)اہلیان پیر بالا کے رہا ئشی ورسک روڈ نے گزشتہ روزسابق سپیکر کے پی کے کرامت اللہ چغرمٹی اور انتظا میہ کی جا نب سے اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کے خلا ف گزشتہ روز پشاورمیں احتجاجی مظا ہرہ کیا مظا ہرہ کی قیا دت عنایت اللہ ،نعمت اللہ اور عاصم جواد کر رہے تھے اس دوران مظا ہرین نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر اُن کے حق میں اور انتظامیہ کے خلا ف نعرے درج تھے مقررین کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے سابق سپیکر کے پی کے کرامت اللہ چغرمٹی کے ساتھ 2005میں زمین لیزکامعا ہدہ کیا تھا جسکا تحریر ی معا ہدہ بھی مو جو د ہے ۔اس لیز کے مشرا ن بھی تصدیق کر تے ہیں ۔اس لیز کا 2016معاہدہ ختم ہوا،اور سابق سپیکر کے پی کے کرامت اللہ چغرمٹی نے ہماری زمین ہمارے حوالے کر دی۔2017میں ہم نے اس جگہ کی دوکانیں کرائے پر دی۔جبکہ2018میں ہماری باقی 20بیس مرلے زمین جس کے جعلی کاغذات بنائے گئے تھے اس پر سابق سپیکر کے پی کے کرامت اللہ چغرمٹی نے لیز پر دینے کا دعوا کیا اس پر ہمارے درمیان جرگہ بھی ہو ا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرگے نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے لیکن سابق سپیکر کے پی کے کرامت اللہ چغرمٹی کی پشت پنا ہی اور سیا سی اثر ورسوخ کی بنا ء پر پولیس کے ذریعے ہمیں تعمیر سے روک کے علا وہ دیگر ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ سرار نا انصا فی ہیں اُنہوں نے الزام لگا یا کہ انتظا میہ نے ہما رے مشرا ن کو بے جا تنگ کر رکھا ہوا ہیں جس سے ثا بت ہو تا ہے کہ سابق سپیکر کے پی کے کرامت اللہ چغرمٹی اور انتظامیہ ملی بھگت سے ہمارے معا شی قتل کررہے ہیں مظاہرین نے وزیر اعظم عمرا ن خا ن ،چیف جسٹس ثا قب نثا ر ، آر می چیف ، گورنر خیبر پختونخوااور کورکمانڈر اوروزراعلی ٰسے اپیل کی کہ حا لا ت کی سنگینی کا ادراک کیا جا ئے اور جو عنا صر اس میں ملو ث ہیں اُن کے خلا ف ایک غیر جا نبدارانہ کمیٹی تشکیل دیکر ہمیں انصا ف فرا ہم کیا جا ئے،تا کہ ہم اپنے جائیداد پر کام شروع کر سکے ۔ بصورت دیگر مطا لبا ت منظور نہ ہو نے کی صورت میں گور نر ہا ؤس اور وزیر اعلیٰ ہا ؤس کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کر نے پر مجبور ہو جا ئینگے اور اس دوران کو ئی بھی نا خوشگوار واقع رونما ہوا تو اُس کی تمام تر زمہ داری انتظا میہ پر عا ئد ہو گی ۔جس کے تحت ہم قوم حا جی خیل کو سوپ سٹون فی ٹرک 5ہزار رو پے را ہداری آدا کرینگے

Back to Conversi

مزید : پشاورصفحہ آخر