تحصیل لاہور کلب پریس کلب کے انتخابات ، ظفر اقبال سائل صڈر منتخب

تحصیل لاہور کلب پریس کلب کے انتخابات ، ظفر اقبال سائل صڈر منتخب

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)تحصیل لاہورپریس کلب کے انتخابات برائے سال 2019 مکمل، ظفراقبال سائل صدر، انورالحق جنرل سیکرٹری جبکہ محمدسیارخان صحافتی تنظیم کے سرپرست اعلیٰ منتخب، مستجاب خان ایڈوکیٹ،راحت یوسفزئی اورگل باچاپرمشتمل انتخابی کمیٹی کی نگرانی میں انتخابات خفیہ رائے دہی سے انجام پذیرہوئے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز انتخابی اجلاس کاانعقاد کیا گیا جس میں تحصیل لاہورپریس کلب کے ممبران بابولاجبرخان،محمدسیار خان،انوارالحق، روح الامین،ظفراقبال سائل،عثمان غنی عارف،گل باچا،خالد عثمان،ہارون اعوان،راحت یوسفزئی،نعیم خان،امیرصادق،سیدگلزارمحمد،عتیق الرحمن،استخاراحمد،سادہ انتظار ،عبداللہ شاہ،مستجاب خان اورمحمدشیرنے شرکت کی انتخابی کمیٹی نے صدر اورجنرل سیکرٹری کاانتخاب اتفاق رائے کے بجائے خفیہ رائے دہی سے ہونے کافیصلہ کیا جسکے مطابق صدر ظفراقبال سائل اورجنرل سیکرٹری انوارالحق منتخب ہوگئے تنظیم کے سرپرست اعلیٰ سینئرصحافی محمدسیارخان جبکہ کابینہ میں دیگر عہدیداروں سینئرنائب صدر گل باچا، نائب صدر ہارون اعوان،نائب صدر دوم عتیق الرحمن، جائنٹ سیکرٹری خالدعثمان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نعیم خان، سیکرٹری فنانس راحت یوسفزئی، سیکرٹری اطلاعات عبداللہ شاہ، آفس سیکرٹری عثمان غنی عارف اورپریس سیکرٹری استخاراحمد کاچناؤاتفاق رائے سے کیا گیا جبکہ مستجاب خان ایڈوکیٹ، جوادخان ایڈوکیٹ اور عاقل محمدخان ایڈوکیٹ صحافتی تنظیم کے لیگل ایڈوائزرہونگے تنظیم کے سابق صدر بابولاجبرخان چیئرمین مجلس عاملہ چنے گئے اس موقع پر نومنتخب اراکین کابینہ نے ملے جلے خیالات کااظہار کرتے ہوئے پریس کلب کے تمام ممبران اورخصوصاًانتخابی کمیٹی کے اراکین کاشکریہ اداکیا جنکی کاوشوں اوربہترین حکمت عملی کے نتیجہ میں انتخابی عمل بطریق احسن انجام پذیر ہوسکا نومنتخب صدر نے بدھ16 جنوری بوقت 3 بجے سہ پہر نومنتخب کابینہ کااجلاس طلب کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر