کرک میں روایتی اور قدیم کھیل تیر اندازی کے مقابلے شروع

کرک میں روایتی اور قدیم کھیل تیر اندازی کے مقابلے شروع

کرک (بیورورپورٹ) کرک میں روایتی اور قدیم کھیل تیر اندازی کے مقابلے شروع ،بچوں اور بوڑھوں سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت،کرک کے علاقہ بہادرخیل میں روایتی اور قدیم ترین کھیل تیر اندازی جسکو مقامی زبان میں کڑکی کہا جاتا ہے یہ ہر سال دسمبر کے آخر میں شروع ہوکر23 مارچ کو اختتام پذیر ہوتا ہیں اس کھیل میں 60 گز کے فاصلے پر دونوں جانب مٹی سے ڈھیر لگائے جاتے ہیں جسکو ٹاپہ کہا جاتاہے اس کے وسط میں چھوٹا سا نشانہ لگایا جاتا ہے ان مقابلوں میں مقامی قبیلوں کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور ہرکھیلاڑی دو دو تیر فائر کرتا ہیں اور جس قبیلے کے تیر انداز کا تیر نشانے کے قریب ترین ہوتاہے وہی پورا قبیلہ فاتح قرار دیا جاتا ہے اور آخر میں ڈھول کی تھاپ پر روایتی بھنگڑا ڈالا جاتاہے جس میں فاتح اور ہارنے والی ٹیم سمیت تماشائی سب شریک ہوتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر