مردان‘ خواتین کے تنازعے پر خاتون قتل

مردان‘ خواتین کے تنازعے پر خاتون قتل

مردان (بیورورپورٹ) نواحی علاقہ منگاہ میں مستورات کے تنازعے پر فائرنگ کر کے خاتون کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تین گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رومان الدین سکنہ منگاہ نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی مسماۃ (س) کو گزشتہ روز ملزمان عثمان غنی ولدمعراج ،نوراللہ اورعلی اکبر نے قتل کر دیا تھا جس پر ایس ایچ او صدر گوہر خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ملزمان کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے اوراس دوران عثمان غنی اور نور اللہ کو گرفتا ر کر لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر