ڈرامہ "بندش"میں زوباب رانا نئے کردار میں نظر آئیں گی

ڈرامہ "بندش"میں زوباب رانا نئے کردار میں نظر آئیں گی

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ زو باب رانا جلد متوقع نئے ڈرامہ "بندش"میں کالے جادو سے متاثرہ خاتون کے کردا ر میں نظر آئیں گے، ڈرامہ بہت جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیا جائے گا۔ڈرامہ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پیش کش ہے جس کی ہدایات عابس رضا نے دی ہیں، ڈرامے کی ابتدائی ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوان اداکارہ زوباب رانا نے ڈرامے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے مرینہ خان اور ساجد حسن کی معصوم بیٹی کا کردار ادا کیا ہے، جو کہ اپنے خاندان کی بد بختی کی وجہ سے ایک وہشت ناک مخلوق میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ ڈرامے کی ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ نرم مزاج اور دھیمے لہجے میں گفتگو کرنیوالی لڑکی کو جادو نے کس طرح مکمل طورپر بدل کر رکھ دیا ہے، کہ اس کے ظاہر کے ساتھ اس کی آواز بھی تبدیل ہوکر رہ گئی ہے۔ زوباب رانا نے اپنے کیریئر کی ابتداسال2017میں ماڈلنگ سے کی تھی، جبکہ ان کی وجہ شہرت ڈرامہ سوپ"نصیبوں جلی"تھا جسے سال 2018میں بہترین سوپ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

مزید : کلچر