میں دوسروں کے جھگڑوں میں دخل اندازی نہیں کرتی:خرد حیات
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل خرد حیات نے کہا ہے کہ زندگی کا سب سے بڑا واقعہ بچپن ہے جسے کبھی نہیں بھولتی۔ ایف اے کے بعد شوبز میںآئی۔پروڈیوسر شوکت چنگیزی کی ڈرامہ سیریل ’’رسمیں‘‘میں کام کیا ہے سیاست سے بالکل دلچسپی نہیں ہے-خرد حیات نے کہا کہ اپنی ذات میں گم رہنے والی لڑکیاں دوسروں کے جھگڑوں میں نہیں پڑتیں اگر میرا کسی سے اختلاف ہو بھی تو وہ اصولی ہوتا ہے میں روزانہ وزرش کرتی ہوں مگر جم نہیں جاتی عام طور پر رات دیر گئے تک کام ہوتا ہے اکثر دیر سے سوتی ہوں اس لئے صبح دیر سے ہی اٹھتی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں کامیابی صرف خوبصورتی سے نہیں ملتی بلکہ انسان میں ٹیلنٹ بھی ہونا چاہیے۔سہراب افگن نے بتایا اچھے موضوعات پر بنے والی فلموں کو سنسر بورڈ بلا خوف خطر پاس کرے کیونکہ یہی فلمیں ہماری تہذیب اور کلچر کی پہچان ہیں۔جو لوگ انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں حکومت ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔