آریا خان چیلجنگ کرداروں کی متلاشی

آریا خان چیلجنگ کرداروں کی متلاشی

لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل واداکارہ آریا خان نے کہا ہے کہ چیلجنگ کرداروں کی متلاشی رہتی ہوں کیونکہ موجودہ سٹیلائٹس چینلز کے دور میں الگ پہچان بنانا کسی چیلنج سے کم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ اگر آپ سچی لگن اور ایمانداری سے اپنا کام کرتے ہیں تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ابتداء میں مجھے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر ان سے گھبرانے کی بجائے ڈٹ کا مقابلہ کیا۔ آریا خان نے کہا کہ بطور اداکارہ ایک لانگ پلے اور سٹ کام کے علاوہ فلم بھی سائن کی ہے ۔ جس کے لئے گھوڑا سواری، فائٹینگ اورڈانس کی باقاعدہ تربیت لے رہی ہوں۔

ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ ان دنوں چل رہی ہے جبکہ فلم کی عکسبندی نئے سال کے آغاز میں شروع ہوجائے گی۔آریا خان نے کہا کہ کراچی کے ساتھ اب لاہور میں بھی اچھی فلمیں بن رہی ہیں جو خوش آئند بات ہے۔

مزید : کلچر