موجودہ مقام بحال رکھنے کیلئے ان تھک محنت جاری ہے،ماہ نور

موجودہ مقام بحال رکھنے کیلئے ان تھک محنت جاری ہے،ماہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی نامور اداکار و ماڈل ماہ نورنے کہا کہ فنکارکافنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا ضروری ہے۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے ان دنوں مجھے کئی ڈراموں میں کام کی پیشکش ہے لیکن میں صرفان ڈراموں میں اداکاری کروں گی جن میں میرا رول پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور ہوگا۔ ہمارے ہا ں کسی فنکا کی ایک فلم ہٹ ہو جائے تووہ صرف فلم انڈسٹری کی حد تک ہی راہ جاتا ہے اگر کوئی فنکار ٹی وی سریل میں ہٹ ہو جائے تو وہ ٹی وی کی حد تک رہ جاتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے فنکار کو مکمل شوبز انڈسٹری میں کام کرنا چاہیے۔ماہ نور نے مزید بتایاکہ میں نے فلم ،ٹی وی اور سٹیج پر ایک ساتھ کام کر کے اپنی فنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اور آج جس مقام پر ہو ں اسے بحال رکھنے کیلئے ان تھک محنت جاری ہے۔

مزید :

کلچر -