سعودی عرب میں 5 روزہ سردی کی لہر، درجہ حرارت منفی پانچ تک جانے کا امکان

سعودی عرب میں 5 روزہ سردی کی لہر، درجہ حرارت منفی پانچ تک جانے کا امکان

مکہ مکرمہ(اے این این)سعودی عرب میں آئندہ منگل کے بعد سردی کی لہر آئے گی ۔سعودی ماہر موسمیات حسن کرانی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ منگل کے بعد ملک بھر میں 5روزہ سردی کی لہر آئیگی۔انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح سے اس کی شروعات ہوگی۔ انتہائی درجہ حرارت 4تا 7سینٹی گریڈ اور کم از کم 2 تا 5سینٹی گریڈ منفی درجہ حرارت ہوگا۔

مزید : عالمی منظر