تیونسی صدرزین العابدین کی برطرفی کا حامی ان کا داماد بن گیا

تیونسی صدرزین العابدین کی برطرفی کا حامی ان کا داماد بن گیا

تیونس سٹی (این این آئی)تیونس کے مفرورسابق صدر زین العابدین بن علی ایک ایسے شخص کے سسر بن گئے جو 2011ء میں ان کی برطرفی کیلیے پیش پیش رہاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع ابلاغ میں یہ خبر سامنے آئی کہ تیونس کے راپ موسیقار کادوریم نے زین العابدین بن علی کی صاحبزادی نسرین بن علی سے شادی کرلی ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد شہریوں نے سوشل میڈیا پر کادوریم کی ایک سابقہ فوٹیج دوبارہ نشر کی جس میں انہیں زین العابدین کی طرفی کی حمایت کرتے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے

مزید : عالمی منظر