ملائیشیا اسرائیل کیلئے نوگو ایریا، پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں کسی اسرائیلی شرکت کی اجازت نہیں : مہاتیر محمد

ملائیشیا اسرائیل کیلئے نوگو ایریا، پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں کسی اسرائیلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور(آئی این پی ) ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے انٹرنیشنل این جی اوز کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا اسرائیل کیلئے نوگو ایریا رہے گا، 29 جولائی سے ہونے والی پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں کسی اسرائیلی کو شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں ہونیوالی پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں اسرائیلی سوئمرز کو حصہ لینے کی اجازت نہ دینے پر انٹرنیشنل این جی اوز کی جانب سے ملائیشیا پر تنقید کی گئی، جس کے جواب میں وزیراعظم مہاتیر محمد نے دو ٹوک اور صاف الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں کسی اسرائیلی کو شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کا قانون اسرائیلی شہریت رکھنے والوں کو ملائیشیا میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا اور اسرائیل کے لیے ملائیشیا کے قوانین میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔ملائیشیا کے شہر کوچنک میں رواں سال 29 جولائی کوپیر ا سوئمنگ چیمپئن شپ میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت پر وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پابندی عائد کردی ۔

مزید :

عالمی منظر -