رواں مالی سال برطانیہ کی پاکستان میں 79ملین ڈالر کی براراست سرمایہ کاری

رواں مالی سال برطانیہ کی پاکستان میں 79ملین ڈالر کی براراست سرمایہ کاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال (2018-19 ء)کے پہلے پانچ ماہ دوران برطانیہ نے پاکستان میں 79 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے جس سیگزشتہ 10 برسوں میں اس کی مجموعی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 2 ہزار421 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے ذرائع کے مطابق برطانیہ پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے 5 بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہے ۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی سے نومبرتک برطانیہ نے پاکستان میں 79 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی۔گزشتہ مالی سال کے دوران برطانیہ نے پاکستان میں 307.5 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی تھی ۔مالی سال 2016-17، 2015-16ء، 2014-15 اور 2013-14ء میں برطانیہ نے پاکستان میں بالترتیب 215.8، 151.6، 169.6 اور157 ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی۔ اسی طرح مالی سال 2012-13، 2011-12، 2010-11 ء اور2009-10 ء میں برطانیہ نے پاکستان میں بالترتیب 633 ، 205.8، 207.1 اور 294.6 ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی۔اس وقت پاکستان میں 120 سے زائد برطانوی کمپنیاں کنزیومرگڈز، بنکنگ، توانائی ، فارماسوٹیکل ، تعلیم اوردیگر شعبوں میں خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگارکے مواقع بھی فراہم کررہی ہیں۔ذرائع کے مطابق آنے والے مہینوں میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تجارت اوراقتصادی شعبوں میں روابط میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔حال ہی میں برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کے دوبارہ آغازکا اعلان کیاہے۔

مزید :

کامرس -