’ا یٹین‘ کی جانب سے رئیل اسٹیٹ ایکسپو میں پریمیئم پروڈکٹس کی نمائش

’ا یٹین‘ کی جانب سے رئیل اسٹیٹ ایکسپو میں پریمیئم پروڈکٹس کی نمائش

لاہور(پ ر) عالمی معیار کا طرززندگی فراہم کرنے والاادارہ ،ا یٹین پاکستان کے رئیل اسٹیٹ بزنس سیکٹر میں آؤٹ ریچ میں مزید اضافہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے ادارے نے زمین ایکسپو کراچی 2019 میں ٹائٹینیم اسپانسر کے طور پر شرکت کی جو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔ گزشتہ برس بھی کراچی میں منعقد ہونے والی نمائشوں میں ا یٹین حصہ لے چکا ہے جس میں زبردست کامیابی حاصل ہو ئی تھی۔پور ے پاکستان میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر معمولی ریسپانس ملنے کے بعد ایٹین نے ، کراچی میں، اپنے 2ارب ڈالرز کے پروجیکٹ کی نمائش کی۔مصر میں قائم اورا ڈیویلپرز اورسیف گروپ اور پاکستان میں کوہستان بلڈرزکے مشترکہ منصوبے، ایٹین نے اپنی مکمل پروڈکٹ لائن کی نمائش کی جس میں پرتعیش ولاز، خوبصورت اپارٹمنٹ کمپلیکسز ، ریٹیل ہب، بزنس کمپلیکس اور پروجیکٹ کے ماسٹر پلان کے بارے میں عمومی معلومات شامل تھیں۔ایٹین کے چیف کمرشل آفیسر، علی عبدل غفار نے کہا،’’پاکستان کے بزنس ہب میں موجود ہونے پر بہت خوش ہیں اور زمین ایکسپو 2019ء میں نمائش کو اپنے لیے بہت اہم تصور کرتے ہیں جو بلاشبہ پاکستان کی بڑی رئیل اسٹیٹ نمائشوں میں سے ایک ہے۔ ہمارے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ ہم کراچی کے انتہائی پرجوش صارفین کے سامنے ایٹین کو پیش کر رہے ہیں اور ممکن کلائنٹس اور سرمایہ کاروں سے ملنے کے لیے بہت پر عزم ہیں۔‘‘زمین پراپرٹی ایکسپو کراچی، جس پر دنیا بھر میں نمائش کرنے والے فخر کرتے ہیں، ایکسپو سینٹر کراچی میں 12۔13جنوری، 2019ء کو منعقد ہوئی۔

مزید : کامرس